اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

24 گھنٹے میں ویزے کا اجراء،سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت خارجہ نے آخرکار مملکت میں داخلے کے لیے تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دیدی۔ اس نئی پیش رفت کے نتیجے میں مملکت کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پاسپورٹ دینے کے 24 گھنٹوں کے اندر ویزا حاصل کر سکیں گے۔اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے نئے انتظامات کے مطابق تجارتی مقاصد کے ویزوں کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

جن میں مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیب کے لیے ویزا ، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے ویزا اور تجاری وفود کے دورے کے لیے ویزا شامل ہیں۔سعودی روزنامے “الاقتصادیہ” کے مطابق کاروباری حضرات اور تجارتی وفود کے لیے ویزوں کی پالیسی پر تو یکم جنوری 2017 سے عمل درامد شروع ہوچکا ہے جب کہ مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیبات کے لیے دورے کے ویزے دیے جانے کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔تجارتی تنصیبات کے لیے ویزوں کے اجرا کی کارروائی متعلقہ اداروں کے درمیان الکٹرونک رابطے کے ذریعے ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں چیمبرز آف کامرس سے دعوت ناموں کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

کاروباری حضرات کے لیے ویزوں کے سلسلے میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی ان حضرات سے رابطہ رکھتی ہے جن کو ویزے جاری کر دیے گئے ہوتے ہیں تاکہ مملکت میں سرماریہ کاری کے مواقع سے ان افراد کو آگاہ کیا جا سکے۔بیرون مملکت سعودی عرب کے تمام سفارتی مشنوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ ویزوں کے اجرا کے لیے یکساں ضروریات کی پاسداری کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…