اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

33اضلاع پر طالبان کا کنٹرول،116میں لڑائی جاری

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

کابل (ا آئی این پی) افغانستان کے 33 اضلاع پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے جبکہ 116 اضلاع میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ افغان حکومت نے سردی اور برفباری کے موسم کے دوران بھی طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان محمد رادمنش نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ چند مہینوں میں طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کو کسی علاقے پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ فوج نے اپنی کارروائیوں کے دوران ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے جہاں حال ہی میں طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔

کابل میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے عہدیدار دعوی کرتے ہیں کہ 2016 کے دوران ملک بھر میں پولےس اور سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 18 ہزار پانچ سو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور 12 ہزار زخمی ہوئے۔ ملک کے 407 اضلاع میں تین تہائی حکومتی کنٹرول میں ہیں جب کہ طالبان کا کنٹرول صرف 33 اضلاع پر ہے۔ امریکی فوج کے ایک جائزے کے مطابق ملک کے 116 اضلاع ایسے ہیں جہاں سرکاری فورسز طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ امریکہ نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں 300فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیاہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی میرین فورسز کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ کے 300فوجی اہلکار آئندہ موسم بہار میں ہلمند میں تعینات کئے جائیں گے۔یہ فوجی علاقہ میں شدت پسندوں کے خلاف مہم میں افغان فورسز کو معاونت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ابتدائی طورپر یہ فوجی 9ماہ تک کے عرصہ کیلئے تعینات رہیں گے اوربعد میں روٹیشن کی بنیاد پر اسی طرح کے مشنز جاری رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…