اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اوم پوری کی اہلیہ نندتا پوری نے اہم شخصیت پر شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کاالزام عائد کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوم پوری کی اہلیہ نندتا پوری نے اہم شخصیت پر شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کاالزام عائد کردیا،تفصیلات کے مطابق اوم پوری کی اہلیہ نندتا پوری نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوانی اور اوم پوری کے ڈرائیور مشرا کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ خالد قدوائی نے اعتراف کیا ہے کہ اوم پوری اپنی موت سے ایک رات قبل میرے ساتھ تھے ،جوابی طورپر خالد قدوائی نے اوم پوری کی بیوی کو بھی اس سارے معاملے میں ملوث کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اوم پوری اور نندا پوری میں جھگڑا چل رہاتھا،معروف بھارتی اداکار اوم پوری کے مبینہ قتل کے بعد بھارت میں افسوسناک صورتحال دیکھنے میں آئی ،بھارت کے مختلف علاقوں میں اوم پوری کے انتقال پر جہاں دکھ و افسوس کا اظہار کیاگیا وہاں خوشیاں بھی منائی جارہی ہیں ، ہندوانتہاپسندوں کے اس گھناؤنے طرز عمل پر سوشل میڈیا پر شدیدردعمل بھی دیکھنے میں آرہا ہے ، بھارتی اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہونے والے انکشافات نے دنیابھرمیں ہنگامہ برپاکردیاہے معلوم ہوا ہے کہ اداکار اوم پوری کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی جبکہ ان کے سرپر ڈیڑھ انچ کا گہرا زخم کا نشان بھی پایاگیا ہے ،اور گردن پر بھی نیل کے نشانات ہیں، اداکار کی لاش کو کچن کے قریب برآمد کیاگیا، معلوم ہوا ہے کہ اداکار کی اپنی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے بھی لڑائی ہوئی تھی جبکہ نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیور کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے ، اوم پوری پاکستان سے تعلقات کے حامی تھے اور اکثر اوقات پاکستان کے دورے کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے بھارت میں ان کو بعض انتہاپسند اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے تھے ،ابتدائی طورپر اوم پوری کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قراردی گئی تھی جبکہ اب پولیس خالد قدوائی، اوم پوری کی اہلیہ سمیت ڈرائیور اور بیٹے ایشان کو بھی تفتیش میں شامل کرچکی ہے۔واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکار اوم پوری نے اکثر اوقات بھارت کے بارے میں کافی سخت الفاظ کا استعمال کیا جبکہ پاکستان کی مضبوطی کی تعریف بھی کی ،اوم پوری ہمیشہ بھارتی معاشرے کی برائیوں کے خلاف بات کرتے رہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گھبراؤ نہیں بیٹا بہت مضبوط ہے پاکستان ان کی کوئی معمولی تعداد نہیں ہے بائیس کروڑ کی ہے، وہ چھٹکو سا سالہ کشمیر ہم سے نہیں سنبھلتا،جبکہ ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں جسے مبینہ طورپر ان کی موت کی وجہ بھی قراردیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ کیسی کیسی گھٹیا فلمیں بناکر پاکستانیوں پر تھوکتے رہے ہو ، بے شرمو،اوم پوری کے ایسے ہی بیانات پر ان پر غداری کے مقدمے بنائے گئے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…