جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

شام میں بڑی تباہی،درجنوں ہلاک

datetime 7  جنوری‬‮  2017 |

دمشق (آئی این پی)ترک سرحد کے قریب واقع شامی شہر اعزاز میں کار بم دھماکے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک سرحد کے قریب واقع شامی شہر اعزاز میں کار بم دھماکہ ایک مصروف مارکیٹ میں کیاگیا جس میں 45افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف لاشیں ،انسانی اعضاء اور خون بکھر گیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسی علاقے میں گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں 17 افراد مارے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے پیچھے شدت پسند تنظیم داعش کا ہاتھ ہے جو پہلے بھی اس طرح کے دھماکے کرتی رہی ہے ۔دوسری جانب امریکہ نے شام میں داعش کے ایک اور اہم سرغنہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔ دہشت گرد تنظیم کی خفیہ معلومات اور میڈیا میں ملوث سرغنہ محمود الا عیسو ی نامی دہشت گرد کو راقعہ شہر کے جوار میں امریکی قیادت کی اتحادی قوتوں کے فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔امریکی مرکزی قوتوں کے ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عیسوی فلوجہ سے راقعہ جانے سے قبل دہشت گرد تنظیم داعش کا میڈیا اور خفیہ معلومات کے امور کا ذمہ دار تھا ، یہ تظیم کے اندر پروپیگنڈا کی مہمیں چلاتا تھا۔سینٹ کوم کے اعلامیہ کے مطابق “الا عیسوی سن 2016 میں اتحادی قوتوں کی جانب سے تنظیم کے بیرونی آپریشنز نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والا سولہواں لیڈرتھا۔ ان افراد کی ہلاکتوں سے تنظیم کے درمیان رابطے کے نیٹ ورک پر کاری ضرب لگائی گئی ہے ۔ اتحادی قوتیں اس کے حصہ دار مختلف ملکوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے سرغنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو ناکارہ بنانے کی کوششوں کو جاری رکھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…