اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیل کو خوش کرنے کرنے کیلئے بڑے اسلامی ملک کا فلسطینی مسلمانوں کے خلاف ایسا خوفناک کام کہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 5  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی مظالم اپنے عروج پر ہیں اور مظلوم فلسطینی بس زندہ رہنے کی خاطر جدو جہد میں مصروف ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں طرف سے محصور فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات کا واحد راستہ مصر سے منسلک زیر زمین سرنگیں تھیں جنہیں اسرائیل تباہ کرنے کے درپے تھا لیکن انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ سرنگیں تباہ کر دی گئی ہیں اور ان سرنگوں کو اسرائیل نے نہیں بلکہ مصر نے تباہ کر ڈالا ہے۔اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے مصری فوج کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تباہ کی جانے والی 12 سرنگیں غزہ کی پٹی اور مصر کے صحرائے سینائی کے درمیان واقع تھیں۔ ان سرنگوں کو یہ کہہ کر تباہ کر دیا گیا ہے کہ فسطینی تنطیم حماس انہیں ہتھیاروں و دیگر ممنوعہ اشیاء4 کی سمگلنگ کے لئے استعمال کررہی تھی۔ مصری فوج کے ترجمان تامیر الرفیع نے سرنگوں کو تباہ کئے جانے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ آپریشن کب کیا گیا۔اس سے پہلے حماس کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں بتایا گیا کہ سال 2016 کے دوران اس کے 21 اہلکاروں کو غزہ کی پٹی کے نیچے سرنگیں کھودنے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ گزشتہ ماہ یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ مصری فوج کی جانب سے ایک سرنگ میں سمندری پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوئے، جن کی عمریں 22 سے 45 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ مصری حکام کے مطابق ان افراد کی لاشیں سرنگ میں پانی چھوڑے جانے کے 9دن بعد ملیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…