ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں اجرتوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے والے 49 غیر ملکی کارکنوں کو بڑی سزا سنادی گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں اجرتوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے والے 49 غیر ملکی کارکنوں کو قید اور کوڑوں کی سزائیں سنادی گئیںئی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سزائیں ہنگاموں کے لیے اْکسانے اور احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نذرِ آتش کرنے پر سنائی گئی ہیں۔

ان غیر ملکی کارکنوں نے کئی مہینے پہلے سعودی بن لادن گروپ کی جانب سے اجرتوں کی عدم ادائیگی پر مظاہرے کیے تھے۔ اْنچاس غیر ملکی کارکنوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اس طرح یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ سزائیں پانے والے یہ کارکن کن کن ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ن غیر ملکی کارکنوں کی ایک نامعلوم تعداد کو پبلک پراپرٹی کو تباہ کرنے اور بد امنی کو ہوا دینے کے الزام میں چار چار ماہ کی قید اور تین تین سو کوڑوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر کو مکہ کی ایک عدالت کی جانب سے پنتالیس روز کی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

تعمیراتی شعبے میں سرگرم یہ غیر ملکی کارکن زیادہ تر بن لادن گروپ اور ایک اور کمپنی اوگر کے ساتھ منسلک تھے۔ گزشتہ سال معدنی تیل سے ہونے والی آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث سعودی عرب اْن پرائیویٹ کمپنیوں کو ادائیگی نہیں کر سکا تھا، جنہیں اْس نے اپنے مختلف منصوبے سونپ رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…