بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھادیں،بڑا فیصلہ،بھارت میں ہلچل مچ گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی/کھٹمنڈو (آئی این پی)بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے،بھارت نے اگلے ماہ چین اور نیپال کے درمیان فوجی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہونے کے عندیہ کے طور پر نیپال اگلے ماہ چین کے ساتھ اپنی پہلی فوجی مشق کرنے والا ہے۔

اس پیش رفت پر بھارت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے، جسے ہمالیہ کے چھوٹے سے اس ملک کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت پر فکر لاحق ہے، جو ایشیا کے دو بڑے ملکوں کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔نیپال کی فوج کا کہنا ہے کہ اس فوجی مشق کے دوران دھیان نیپالی افواج کی تربیت پر مرتکز رہے گا، جس کا مقصد یرغمال بنائے جانے کے معاملات سے نبردآزما ہونا ہے، جن میں بین الاقوامی دہشت گرد گروہ ملوث ہوں یا پھر قدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظامات کرنے کا معاملہ۔نیپالی فوج کے ترجمان، برگیڈیئر جنرل تارا بہادر کارکی کے مطابق، نیپال اور چین فوجی وفود کا تبادلہ، دورے اور تربیتی کورس منعقد کرتے رہتے ہیں۔ لیکن، اس قسم کی مشق پہلی بار ہو رہی ہے۔نئی دہلی میں، چین کے امور کے ایک ماہر، جے دیوا رناڈے کا کہنا ہے کہ بھارت اس بات کا قریبی جائزہ لے گا آیا اِس مشق کی کیا اہمیت ہے۔ بقول ان کے، آیا یہ فوج سے فوج کے تعلقات متعارف کرانے کا سلسلہ ہے؛ یا اسے بڑھانے کا یا پھر کوئی دیگر معاملہ ہے؟۔نیپال نے ایسی کسی تشویش کو غلط قرار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹی سطح کی ایک مشق ہے، جو حکمتِ عملی کی حامل نہیں۔

بھارت میں نیپال کے سفیر، دیپ اپادیو نے روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ اِس کے اندر کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔ چاہے آپ اِسے کسی طرح سے بھی دیکھیں۔ نیپال کے بھارت کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں اور اس مشق کے نتیجے میں ہمارے یہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھارت کی جانب سے نیپالی مظاہرین کو سپورٹ اور نیپال کو پٹرول کی بندش کے بعد سے نیپال اور بھارت کے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں ان مظاہروں کے دوران نیپال بھارت سرحد 133دن تک بنت رہی تھی جس کی وجہ سے نیپال میں پٹرول کی شدید قلت پیداہوگئی تھی اور اس موقع پر چین نیپال کی مدد کو سامنے آیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…