اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

اس ملک کے ان 35سفارتکاروں کو ملک سے نکال دو ، امریکا نے بڑا حکم دیدیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اوبامادورکےاختتام پرامریکاروس سردجنگ کاآغاز ہوگیا،ماسکومیں اپنےسفارتکاروں کوہراساں کرنےکےالزام میں امریکانے35 روسی سفارتکاروں کوملک چھوڑنےکاحکم دیدیا ۔امریکا نے 2روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں پربھی پابندیاں عائدکردی ہیں ،ادھر روس نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا ۔نجی ٹی جیو نیوز کے مطابق امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور ماسکو میں امریکی سفات کاروں کو ہراساں کیے جانے کے بعد روس کے 35 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دےدیا ہے ۔نیویارک اور میری لینڈ میں روس انٹیلی جنس ایجنسیز کے2 کمپائونڈز کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ان اقدامات کی منظوری صدراوبامانے دی ہے ۔امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اسپیکر پال ریان کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف اقدامات لگنے ہی چاہئے تھے کیونکہ ماسکو کافی عرصے سے امریکی مفادات کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا ۔روسی دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں امریکی اقدامات کو دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسکو کا نہیں خیال کہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ ان پابندیوں کو برقرار رکھیں گے، روسی پارلیمنٹ نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہےنومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے نامزد کردہ پریس سیکریٹری شون اسپائسر کا کہنا ہے کہ اگر اوباما انتظامیہ کے پاس انتخابات میں روسی مداخلت کے ثبوت ہیں تو انہیں عوام کے سامنے لایا جائے ورنہ خاموش رہا جائے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…