اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اپنی اداکاری سے لوگوں میں ہنسی قہقہے اور خوشیاں بکھیرنے والے قادر خان آج کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو رو پڑے گا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زمانہ ایسا ہی ہے کہ آج شہرت کی بلندیوں پر چمکنے والے ستارے کل کہاں جا چھپیں ؟ کسی کو معلوم نہیں ۔ یہ کوئی ایسی نئی بات نہیں ہے کہ اداکاروں کے ساتھ ہونے والے اس سلوک سے لوگ بے خبر ہوں۔ بلبتوڑی کا کردار نصرت آرا ، روحی بانو ، زکوٹا سمیت ماضی کے کئی کردار اس وقت پستی کی انتہاؤں میں غروب ہو چکے ہیں اور آج کا ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

یہ تو بات تھی پاکستان کے کچھ فنکاروں کی ۔ ایسا ہی کچھ بھارتی معروف اداکار قادر خان کے ساتھ بھی ہو رہاہے ۔اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے غموں کو مٹانے والے ، لوگوں میں ہنسی اور خوشیاں بکھیرنے والے قادر خان کا بھی آج کوئی پرسان حال نہیں ۔ آج وہ اس حال میں ہیں کہ کسی کو پہچان بھی نہیں پاتے اور ایک وقت میں ان کے اردگرد مکھیوں کی طرح منڈلانے والا میڈیا بھی ان پاس پھٹکنے کو تیار نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لمبی سفید داڑھی کیساتھ وہیل چیئرپر بیٹھے قادر خان جب ایک تقریب میں پہنچے تو سب ہی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کافی دنوں سے بیمار قادر خان اتنے لاچار اور بے بس نظر آئے کہ ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کو بھی پہنچاننے میں ناکام ہو گئے۔ لوگوں کو ہنسانے والے قادر خان انڈسٹری میں زندگی گزارنے کے بعد آج کسی کو پہچان بھی نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…