جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

مسکان جے نے میوزک ویڈیو میں ارشد خان ’’چائے والا‘‘ کو سائن کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ مسکان جے نے نئے سال کے موقع پرملکہ ترنم نورجہاں کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے بننے والے اپنے میوزک وڈیو میں ارشد خان العمروف چائے والا کوبطورماڈل سائن کرلیا۔

اسلام آباد اورمری کی خوبصورت لوکیشن پرشوٹ کیے جانے والے اس وڈیومیں جہاں مسکان جے، مقبول پنجابی گیت ’’بے پروائی‘‘ کوپیش کرینگی، وہیں ان کے ساتھ ارشد خان ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ گیت نئے سال کے موقع پرتمام پاکستانی چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں ہمارے ملک کی عظیم گلوکارہ تھیں۔ ان کے گیت، غزلیں اورملی نغموں کوغورسے سن کرہی نوجوان گلوکاربہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میں جہاں میڈم نورجہاں کی بہت بڑی مداح ہوں، وہیں ان کو اپنی استاد بھی مانتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے نئے سال کے موقع پراپنے چاہنے والوں تحفہ پیش کرنے کے لیے ایک ایسے گیت کا انتخاب کیا ہے، جوپہلے ہی بے حد مقبول ہے لیکن ہم نے اس گیت کی کمپوزیشن اورمیوزک ارینجمنٹ میں دورحاضر کے مطابق کچھ مثبت تبدیلیاں کرنے کے بعد مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا تھا۔

اس گیت کوجب میوزک حلقوں میں سنایاگیا توزبردست رسپانس سامنے آیا۔ اسی لیے میں نے اس وڈیو کوبنانے کے لیے کثیرسرمایہ خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرراتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے ارشد خان چائے والا کوبطورماڈل سائن کیا۔ وہ کم گو ضرور ہے لیکن اس میں ایکٹنگ کے جراثیم موجود تھے۔یہی وجہ ہے کہ جب ہم نے وڈیو شوٹ کرنے کے لیے اسے کیمرے کی آنکھ میں آنکھیں ڈالنے کوکہا تو وہ بالکل نہ گھبرایا اورسینئرز کی رہنمائی کے ساتھ بہترین کام کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس گیت کولانچ کرنے سے پہلے ہم لاہورمیں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کرینگے، بلکہ اس موقع کو یادگاربنانے کے لیے پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پرمیری اورارشد خان چائے والا کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…