جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مشہور فنکاروں کے معاوضے روک دئیے گئے ، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی) پی ٹی وی لاہور سینٹر غریب ہوگیا ،فنکاروں کے معاوضے روک دئیے گئے ۔ باخبر ذرئع کے مطابق پی ٹی وی سے جاری رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی گئی ڈرامہ سیریل ’’نوٹنکی فیملی ‘‘میں اداکاری کرنے والے متعدد فنکاروں کو چار ماہ سے معاوضے کے چیک نہیں ملے ۔ان فنکاروں میں نسیم وکی ، سلیم شیخ ، ثناء، صوبیہ خان ، خواجہ مسعود ، ماریہ زاہد اور اشرف خان سمیت دیگرشامل ہیں ۔ان فنکاروں کو پچھلے چار ماہ سے ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں دیا گیا ۔ پی ٹی وی کی جانب سے معاوضہ نہ ملنے پر متعدد اداکار پی ٹی وی انتظامیہ سے نا لاں ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے ابھی ان فنکاروں کو معاوضہ اداکرنے کے لئے فنڈ جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے فنکاروں کے معاوضے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔اپنے معاوضے کے حوالے سے بعض فنکاروں نے پی ٹی وی انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا مگر ان کو تسلی بخش جواب نہیں ملا جس کے بعد اداکاروں نے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے ۔اس حوا لے سے پی ٹی وی لاہور سنٹر کے جی ایم بشارت خان نے کہاکہ ڈرامہ سیریل میں کام کرنے والے اداکاروں کو معاوضہ دیا جارہا ہے اور پی ٹی وی کے قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام فنکاروں کو ان کا مکمل معاوضہ جلد ادا کردیا جائے گا ۔ پی ٹی وی اپنے فنکاروں کی قدر کرتا ہے اور کبھی بھی ان کی حق تلفی نہیں ہوگی ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…