دبئی(آن لائن)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مخالفین ان کی آل اولاد کو بھی بھرپور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سخت مزاج ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا کو حال ہی میں ایک عمومی پرواز کے دوران ہوائی جہاز میں ایک وکیل کی جانب سے سخت تنقید اور تند وتیز الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر اس موقع پرایوانکا نے بڑی دانش مندی اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکیل کی تنقید اور بدکلامی پر کوئی جذبات رد عمل کے بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ یہ واقعہ حال ہی میں اس وقت پیش آیا جب ایوانکا اپنے شوہر گریڈ کوچنر، والد ڈونلڈ ٹرمپ اور تین بچوں کے ہمراہ کرسمس کی چھٹیاں گذارنے JetBlue کی پرواز سے نیویارک سے فلوریڈا ریاست کے بالم بیچ شہر جا رہے تھے۔ ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد جیسے مسافروں نے اپنی نشستیں سنبھالیں، ایوانکا اور دیگر افراد بھی بیٹھ گئے تو جذباتی اور غصے میں بپھرے وکیل ڈان گولڈچائن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے۔ انہوں نے ایوانکا ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے والد [ڈونلڈ ٹرمپ] نے ملک برباد کردیا‘ TMZ ویب پورٹ کے مطابق ایوانکا اس وقت اپنا ایک بچہ اٹھائے ہوئے تھیں۔ناقد وکیل نے اپنی آواز مزید اونچی کی اور خاموشی توڑتے ہوئے دوبارہ استفسار کیا کہ ’آپ لوگوں نے خصوصی پرواز کے بجائے عام پرواز کیوں اختیار کی ہے؟ آپ ہمارے طیارے میں کیوں ہیں۔ مگر اس موقع پر بھی ایوانکا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ وکیل کی تنقید کے دوران اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے توجہ ہٹانے کے لیے ایوانکا اپنے بچے کے ساتھ کھیلتی رہیں۔حیرت یہ ہے کہ اس موقع پر وکیل نے نہ تو ایونکا کے والد یا اس کے شوہر کوچنر کو مخاطب کیا اور نہ ہی انہوں نے اس کے جذباتی سوالات پر کوئی رد عمل ظاہر کیا۔ تاہم ہوائی جہاز اڑنے سے قبل عملے نے تنقید کرنے والے وکیل، اس کے ساتھی اور ایک بچے کو طیارے سے اتار دیا، تاکہ مزید کسی بدمزگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گولڈچائن نے طیارے کے عملے سے کہا کہ آپ نے مجھے اس لیے طیارے سے اتار دیا کہ میں نے اپنی رائے کا حق استعمال کیا تھا۔#/s#