جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کا ’’تیمور‘‘ نام رکھے جانے پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپورکے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام تیمورعلی خان رکھا گیا ہے لیکن بالی ووڈ اداکاروں کی جوڑی کو بیٹے کا یہ نام رکھنا مہنگا پڑ گیا جس پر بھارت میں ایک نئے تنازعے نے جنم لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر متنازعہ مصنف طارق فاتح نے ٹوئٹ کرکے بھارت میں تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور ان پڑھ یا مغرور ہیں جنہوں نے بیٹے کا نام ہندوستانیوں کے قاتل تیمور کے نام پر رکھ دیا ہے جس سے اس کی وہی شناخت بنے گی۔متنازعہ ٹوئٹ کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے اور اداکار جوڑے کے بیٹے کے نام کی حمایت اور مخالفت میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں جب کہ اس معاملے میں فلمی ستاروں سمیت سیاسی شخصیات بھی کود پڑی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں اداکاروں کی جوڑی کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچے کانام رکھنے کا حق ماں باپ کو ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان پر حکمرانی کرنے والے امیر تیمورنے 1398 میں دہلی کو فتح کیا تھا اور کئی سالوں حکمرانی کی تھی۔۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…