اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ،پاکستان کی تمام کوششیں رائیگاں،امریکہ نے سرپرائز دیدیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ،پاکستان کی تمام کوششیں رائیگاں،امریکہ نے سرپرائز دیدیا، پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے باوجودامریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ پاک،افغان سرحد پر موجود دہشت گرد گروپ دونوں ممالک کے لیے سیکیورٹی چیلنج اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں ہفتے افغانستان میں سیکیورٹی اور استحکام میں اضافہ کے نام سے جاری رپورٹ میں پینٹاگون نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقوں میں اب بھی متعدد دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

ان دہشت گرد گروپوں میں طالبان، القاعدہ، القاعدہ برصغیر، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، داعش ، خراسان، اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ القاعدہ برصغیر جنوبی اور وسطی ایشیا سے بڑے پیمانے پر جنگجو بھرتی کر رہی ہے، جس سے خطے میں امریکی مفادات کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکا، پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتا ہے لیکن ساتھ ہی دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…