راولپنڈی ( آن لائن )کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت پہنچیں مگر جج کی رخصت کے باعث ایک بار پھر لمبی تاریخ دے دی گئی۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ میں مقدمہ خارج کرنے کے حوالے سے رجوع کیا ہے جب تک فیصلہ نہیں آ جاتا کسٹم عدالت کارروائی نہیں کر سکتی۔ماڈل ایان ایک بار پھر راولپنڈی کی عدالت میں پہنچیں،کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث ماڈل گرل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں پیش ہوئیں ،ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی ایان کے ہمراہ تھے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ فوج داری نہیں ،بے بنیاد مقدمے کے اخراج کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کسٹم عدالت کسی قسم کی کارروائی نہیں کر سکتی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں پیشی کے بعد بغیر کسی مزید کارروائی کے مقدمے کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔#/s#
کرنسی اسمگلنگ ، ماڈل ایان علی کو ملی ایک بار پھر لمبی تاریخ دے دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































