اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانیکی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع کرایا تھا۔















































