جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی شرعی عدالت کا آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت نے نئی تشکیل شدہ وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد قائم ہونے والی آئینی عدالت کے ججز کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں بٹھانے پر غور کیا جا رہا تھا، مگر شرعی عدالت نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
عمارت نہ ملنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر ایک میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر دو میں منتقل کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے وزیراعظم کی مشاورت پر جسٹس امین الدین خان کی بطور پہلے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اسی کے ساتھ آئینی عدالت کے مزید تین ججز نے بھی اپنے حلف پورے کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…