پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

ٹھنڈا احرام

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے شدید گرمی میں ہونے والے حج کے دوران عازمین کو ہیٹ اسٹروک اور تیز دھوپ سے بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ’’ٹھنڈا احرام‘‘ تیار کر لیا ہے۔ یہ نیا احرام سورج کی تپش کم کر کے جسم کو حد سے زیادہ گرم ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، لیکن گزشتہ چند سالوں سے گرمی کے موسم میں حج ہونے کی وجہ سے شدید حرارت اور ہیٹ اسٹروک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ دو سال پہلے بھی شدید گرمی کے باعث متعدد حجاج جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر اس مرتبہ سعودی حکام نے حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے یہ خصوصی احرام متعارف کرایا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے اقنا کے مطابق اس احرام کی تیاری میں ایک خاص قسم کا فائبر استعمال ہوا ہے جو دھوپ کی شعاعوں کو منعکس کر کے جسم پر گرمی کے اثرات کم کرتا ہے، یوں پہننے والے کو زیادہ حرارت محسوس نہیں ہوتی۔یہ منفرد احرام سعودیہ ایئرلائن کے ذریعے حجاج کو فراہم کیا جائے گا۔ ایئرلائن کے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ انجینئر عبداللہ الشھرانی نے بتایا کہ ٹھنڈا احرام حجاج اور عمرہ کرنے والوں کو گرمی کے موسم میں بہترین تحفظ فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن نے حجاج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے متعدد سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں بغیر سامان کے حج کی سروس بھی شامل ہے۔ اس سہولت کے تحت حجاج کا سامان ان کی رہائش سے اٹھا کر سیدھا کارگو سیکشن بھیج دیا جاتا ہے جس سے ان کا سفر مزید آرام دہ ہو جاتا ہے۔عبداللہ الشھرانی نے مزید بتایا کہ عازمین کی مزید آسانی کے لیے ’’فلائنگ ٹیکسی‘‘ سروس شروع کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں، جو انہیں ایئرپورٹ سے براہِ راست مکہ یا مدینہ کم وقت میں پہنچانے میں مدد دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…