اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے دو ججوں کے استعفے سے متعلق پس پردہ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ شب اپنے ساتھی ججز کے چیمبرز میں جا کر رخصتی ملاقاتیں کیں۔اطلاعات کے مطابق دیگر ججز نے دونوں معزز ججز کو اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرنے کا مشورہ دیا اور انہیں آخری لمحے تک استعفیٰ نہ دینے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
باوجود اس کے کہ ساتھی ججز نے کافی اصرار کیا، دونوں جج اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ملاقاتوں کے بعد اپنے استعفے جمع کرا کے سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز 27ویں ترمیم کے معاملے پر بطور ججِ سپریم کورٹ اپنے عہدوں سے استعفیٰ پیش کیا تھا۔















































