جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیئے۔قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔

وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو رہا تھا۔ اس لیے ہم خاموش رہے اور انہوں نے کام جاری رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جے ان کو روزانہ خطوط لکھا کرتے تھے۔ شادی کے بعد وہ سب بند ہوگیا۔ ان دنوں ہم ایک دوسرے کو خطوط اور کارڈ بھیجا کرتے تھے جو اب ای میلز اور واٹس ایپ میسجز میں بدل چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جے اور وہ ایک ڈنر پر ملے جس کے بعد وہ ان کے ارد گرد گھومنے لگے۔ ایک بار ان کی سالگرہ پر جے نے لال گلابوں سے بھرا ٹرک ان کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے جے کو ہان کہنے کے لیے ایک سال تک انتظار کرایا۔واضح رہے جوہی چاولہ اور جے مہتا نے 1995 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے اس متعلق کسی کو نہیں بتایا۔ اس حوالے سے مداحوں کو 2001 میں جوہی چاولہ کی پہلی بیٹی جھانوی مہتا کی پیدائش کے موقع پر معلوم ہوا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…