جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

کل انکار کرتے رہے اور آج وہی کام کر ڈالا ۔۔ سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دینے والے ارشد خان نے کیا کام شروع کر دیا ؟ ‎

datetime 17  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (آئی این پی)سوشل میڈیا کی طاقت سے کون انکارکرسکتا ہے ،جو راتوں رات کسی کو بھی زیرو سے ہیرو بنا سکتی ہے۔ گمنام چہرے یکا یک روشنیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔اسی طاقت کی بدولت راتوں رات مشہور ہو جانے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد اب سیلیبریٹی بن چکا ہے۔
قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ چائے بنانے والا ارشد بڑے بڑے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کرمختلف فیشن برانڈز کیلئے کروانے کے بعد فیشن میگزین ’’گلیم ‘‘ کے ٹائٹل پر بھی جگمگایا۔پاکستان برائیڈل کوٹور ویک میں ریمپ پر واک کے بعد میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونے والا ارشد اب فلم نگری کا حصہ بننے جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے ارشد نے مداحوں کیلئے یہ خبر شیئرکی ہے کہ وہ آر ایم فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی اپنی ڈیبیو فلم ’’کبیر ‘‘ سائن کر چکے ہیں جو دو ہزار سترہ میں ریلیز کی جائیگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ارشد چائے والا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں فلموں کو پسند نہیں کیا جاتا اور میں فلموں اور ڈراموں میں بالکل بھی کام نہیں کروں گا۔
جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا ء کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے والا اسلام آباد کا ارشد خان چائے والا بھی شامل ہے۔ فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے ٗ ارشد خان اس فہرست میں 31 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…