ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔بالی ووڈ اداکاروں کی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق کے فروخت کی ڈیل فلم کی کمائی پر گہرا اثر رکھتی ہے اور کئی نامور اداکاروں نے کئی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پہلے ہی فروخت کردیئے ہیں جس میں سلمان خان، ہریتھک روشن اور شاہ رخ خان شامل ہیں لیکن اب سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں عامر خان نے میدان مار لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے اور فلم کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں ذی میڈیا گروپ نے حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد عامر خان نے اپنی ہی فلم ’’دھوم 3‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق کی مد میں 65 کروڑ کمائی کا ریکارڈبھی توڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
عامر خان کی فلم ’’دنگل‘ نے ریلیز ہونے سے قبل ہی کیا تاریخ رقم کر دی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































