ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے سونم کپور کو بھری پارٹی میں جھاڑ پلادی۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنرمنیش ملہوترا کے گھر معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے تقریب کاانعقادکیا جس میں ملائیکہ اروڑا، سونم کپوراور عالیہ بھٹ سمیت دیگر فنکاروں بھی شریک ہوئے۔
اس پارٹی میں ملائیکہ اروڑا نے زیادہ شراب نوشی کرلی جسکے باعث انہیں چلنے میں بھی مشکل پیش آنے لگی جسے دیکھ کر سونم کپور انکی مدد کو پہنچیں توملائیکہ اروڑا آگ بگولہ ہوگئیں اور انہوں نے سونم کپورپر چلانا شروع کردیا جس پر سونم کپور نے تقریب میں چپ رہناہی بہترجانالیکن منیش ملہوترا اور کرن جوہر نے معاملہ سنبھالتے ہوئے ملائیکہ کو پارٹی سے باہرنکال کران کی گاڑی میں بیٹھادیا۔یادرہے کہ سونم کپوراداکارسلمان خان کے قریب سمجھی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسکے ملائکہ اروڑاسے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہتے ہیں ۔جبکہ ملائکہ اروڑاسلمان خان کی بھابھی بھی ہیں ۔