جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے نے دو سال کے وقفے کے بعد تارکین وطن کو خوشخبری سنادی

datetime 11  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے )دو سال کے وقفے کے بعد سپین کے شہر بارسلونا کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کر دیا جو کہ لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جائیں گی۔گزشتہ روز پہلی پرواز پی کے 769اسلام آباد سے براستہ پیرس، بارسلونا کیلئے روانہ ہوئی۔7 دسمبر کو پی آئی اے کی چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے سبب بارسلونا کے لیے پروازوں کے آغاز کی تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے بارسلونا کے لیے مسافروں کو رخصت کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً2 سال کے وقفہ کے بعد بارسلونا کیلئے شروع کی جانے والی پروازوں سے مسافروں کو پاکستان اور بارسلونا کے درمیان آسان سفری سہولتوں کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن بارسلونا کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی جن میں سے ایک ہر اتوار کو اسلام آباد جبکہ دوسری ہر منگل کو لاہور سے بارسلونا روانہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…