دبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے تشہیری مہم کے دوران ویٹرکا روپ دھار لیا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح ہیں جب کہ کنگ خان کے پرستاران کی جھلک دیکھنے کے لیے کچھ بھی کرگزرنے کوتیار رہتے ہیں لیکن اب شاہ رخ کے ویٹر کے روپ میں نظر آنے پر سب حیران ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو دبئی میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے سفیر بنایا گیا ہے جب کہ دبئی میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے 3 منٹ کی تشہیری ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے مختلف روپ دھارے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ ویٹر کا روپ دھار کر مداحوں کو کھانے پیش کرتے رہے جس پرلوگ انہیں اپنے درمیان دیکھ کرنا صرف چونک اٹھے بلکہ حیران ہوکر ان کے ساتھ تصاویر بھی بناتے رہے جب کہ ایک جگہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان شاپنگ مال میں سامان فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔شاہ رخ کی ویٹر بننے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ مداح بھی کنگ خان کے مختلف روپ دھارنے پرحیران ہیں۔واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان فلم’’رئیس‘‘ کی تکمیل میں مصروف ہیں
شاہ رخ خان نے دبئی میں ایسا کام کر دیا کہ مداح حیران رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































