ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت سے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کو تامل زبان میں ڈب کرنے کی درخواست کی تھی جس سے رجنی کانت نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی کامیابی کیلئے کافی پر امید ہیں اور انہوں نے فلم کو 3 زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے انہوں نے رجنی کانت سے بھی درخواست کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے لیے فلم ’’دنگل‘‘کی خصوصی اسکریننگ رکھی جس میں دونوں اداکاروں کی فیملیز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر عامر خان نے رجنی کانت سے ان کی آواز میں فلم کو تامل زبان میں ڈب کرانے کی درخواست کی جس پر لیجنڈری اداکار نے مصروفیات کے باعث فلم کو ڈب کرنے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ عامرخان کی فلم ’’دنگل‘‘23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی
رجنی کانت نے عامر خان سے معذرت کرلی ، بھارتی میڈیا کی رپورٹس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































