لاہور(آئی این پی) لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے 3 قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جنہوں نے رعنا مزمل نامی شخص کے اکسانے پر اداکارہ کو 23 نومبر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔قسمت بیگ کو 3 نامعلوم ملزمان نے 23 نومبر کی صبح ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اداکارہ شدید زخمی ہوئیں اور بعدازاں سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق رعنا مزمل نامی شخص نے رضوان، رحمٰن اور اعظم کے ہاتھوں قسمت بیگ کا قتل کروانے کا اعتراف کرلیا، جسے گزشتہ روز گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔رعنا مزمل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے قسمت کو اس لیے قتل کروایا کیوں کہ اداکارہ نے ان کے ڈرامے میں پرفارم کرنے سے انکار کیا اور پیسے بھی نہیں لوٹائے تھے۔ایک اور تفتیش کار کے مطابق رعنا مزمل نے دبئی جاکر ان قاتلوں کو اجرت پر حاصل کیا تھا۔اس کیس کے حوالے سے 40 تھیٹر اداکاروں سے بھی تفتیش کی گئی۔
معروف اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قاتل گرفتار تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































