جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی سپر میگا سٹار ’’رجنی کانت ‘‘ کے مداحوں کیلئے بری خبر ۔۔ ہسپتال منتقل

datetime 5  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کےمعروف ترین سپر سٹار رجنی کانت جنہیں بھارتی فلموں میںمیگا سٹار بھی کہاجاتا ہے ،ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کےمعروف ترین سپر سٹار رجنی کانت ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہو گئے ہیں ۔ اپنی منفرد اداکاری اور سپر ہٹ ایکشن کی بدولت لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے میگا سٹار رجنی کانت معروف بھارتی ہدایتکار ایس شنکر کی نئی آنے والی سائنس فکشن فلم 2.0کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک گر پڑے اور زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق رجنی کانت کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی جس کیلئے انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔
اداکار رجنی کانت اس وقت65سال کے ہو چکے ہیں تاہم ابھی بھی وہ ایکشن سے بھر پور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔واضح ر ہے کہ فلم 2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔اس سے پہلے انکی ایک سپر ہٹ فلم کبالی بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…