جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ادکارہ قسمت بیگ کا قتل ، اہم گرفتاریاں ہو گئیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی ) پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی آئی اے کینٹ پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مرکزی ملزم رانا مزمل اور اس کے ساتھی رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ شامل ہیں۔
مرکزی ملزم رانا مزمل کی مقتول اداکارہ سے گزشتہ 6 سال سے دوستی تھی جب کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھی اداکارہ کے ساتھ کام بھی کرتے تھے جنہیں مرکزی ملزم رانا مزمل نے ادکارہ کے قتل کے لیے بطور شوٹر استعمال کیا۔ ملزم رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کو فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے کا کہہ رہا تھا اور با بار اسرار کے باوجود اداکارہ نے ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کو اداکارہ کے قتل کا حکم دیا، تینوں ملزمان رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ کرائے کی گاڑی لے کر گوجرانوالہ سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے ہربنس پورہ میں قسمت بیگ پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد رانا مزمل کو آگاہ کیا۔
پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے موبائل کالز کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور فیصل آباد سے رانا مزمل کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا، چاروں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…