انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اوریمن جنگ کے بعد مشرق وسطی میں بھی ایک نئی جنگ کاآغازہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدرطیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج بشار الاسد کی حکومت کے
خاتمے کےلئے ترک فوج شام میں داخل ہوگئی ہے اورہماری فوج شام میں برسراقتداربشارالاسدکی حکومت کوختم کردے گی اوراقتدارشام کے عوام کے حوالے کردے گی تاکہ وہ خود اپنی مرضی سے حکومت کاانتخاب کرسکیں ۔
انہوں نے کہاکہ بشارالاسد کومعوم بچوں کے قتل کی اجاز ت نہیں دے سکتے ۔ترک صدر نے کہاکہ بشارالاسد کے ظلم کی وجہ سے شام میں 10لاکھ سے زائد بچے اورخواتین ہلاک ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترک فو ج بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے تک لڑتی رہے گی ۔