جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی نے خوشخبری سنادی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کی کچہری میں تحریک انصاف جیت چکی ہے،پاکستان کی وکالت کرنے کیلئے کوئی وزیرخارجہ ہی نہیں،میری رائے میں

نوازشریف عوام کی عدالت میں کیس ہار چکے ہیں،بھارت سے تعلقات برابری کے چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے دھرنے کی بدولت پارلیمانی کمیٹی کا تحفہ ملا۔وہ پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں

نے کہاکہ دیہی سندھ میں (ن) لیگ ہے نہیں،فنکشنل لیگ ختم ہورہی ہے کراچی کی عجیب تصویر دکھائی دے رہی ہے،کراچی کے جو مالک تھے وہ پناہ مانگ رہے ہیں،ایم کیو ایم کے چار حصے ہوچکے ہیں،بجلی

،پانی،سڑکیں حتی ٰکہ تحفظ بھی کراچی میں نہیں،کراچی کہہ رہا ہے کہ میرا کوئی پرسان حال ہے؟،قطری شہزادے کا خط جتنا پڑھیں اتنی ہی گہرائی میں چلے جاتے ہیں،

اگر قطری شہزادے کا خط پڑھا جائے تواس میں کچھ ایسا نہیں حامد خان سے ہماری کوئی ناراضگی نہیں ان پر آج بھی فخر ہے،بابر اعوان سے ہم رہنمائی حاصل کرتے ہیں،وہ اچھے قانون دان ہیں،اعتزاز احسن کا مفید

مشورہ نوٹ کرکے عمران خان کو پیش کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان ،ایران اور چین کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بدولت انتخابی اصلاحات پر بات ہورہی ہے،سندھ میں اقلیتوں کے تحفظ کے بل پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا۔(خ م )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…