جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ارشد خان چائے والاخاموشی سے بڑاکام کرگیا،سب حیران

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیاپریہ باتیں شروع ہوگئی تھیں کہ پاکستان کے سب سے مقبول چائے والے یعنی ارشد خان کی چند دنوں کی شہرت ختم ہوگئی ہے لیکن اب یہ خبریں سامنے آئیں کہ وہ اب رن وے ماڈلنگ کاآغاز کرنے لگا ہے۔لاہور میں جاری برائیڈل کوچیور ویک کے پی آر منیجرز کے مطابق ارشد خان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک برانڈ زیگی مینز وئیر کے شو سٹاپر کے طور پر نظر آئیں گےاوراس کے بعد وہ کمپنی طرف سے برطانیہ کادورہ بھی کریں گے ۔

اب کون جانتا ہے کہ وہ یہاں سے مزید آگے کہاں تک جائیں گے؟ارشد خان کو شہرت گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی تصویر سے ملی تھی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس نوجوان کو سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال میں دیکھا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔فوٹو گرافر کے بقول ‘ میں نے اتوار بازار میں فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا، جو اس وقت تووائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیاسے شہرت پانے والے چائے والاارشد خان کو ریٹیل ویب سائٹ فٹ ان ڈاٹ پی کے کی جانب سے ماڈلنگ کنٹریک بھی مل گیا جبکہ وہ مختلف مارننگ شوز میں بھی نظر آئے۔اسی طرح سپرپاور موٹر سائیکل برانڈ نے بھی ان کی تصاویر اپنے موٹر سائیکلز کے ساتھ شیئر کیں۔اب یہ نوجوان فیشن ویک کا حصہ بننے والا ہے اور توقع کی جارہی ہے ارشدخان بہت جلد اداکاری کرتا نظر آئے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…