جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں:شہبازشریف
پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، پوری قوم پاک افواج کیساتھ ہے
اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہوگا:وزیراعلیٰ پنجاب
بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکے ہیں:مولانا فضل الرحمن
لاہور26 نومبر: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی معاملات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے بدترین مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام اور شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں۔ اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہوگا۔

پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی،سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکا ہے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمن نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…