پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کیلئے خاص پیکج،ایک کے بدلے چار،پاکستان نے اعلان کردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارتیوں کو چار لاشیں اٹھانا پڑتی ہیں ٗبھارت اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ پا رہا ٗ ضرب عضب نے بھاری دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیر کی آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی ہے‘ مودی خون آلود ورثہ لے کر آئے ہیں‘ وہی مسلط کیا جارہا ہے‘ بھارت میں کئی علیحدگی پسند تحاریک چل رہی ہیں

۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارتیوں کو چار لاشیں اٹھانا پڑتی ہیں مگر ہم شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کئی برس سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے جس کے ثبوت ہم نے اقوام متحدہ کو بھی دیئے ہیں

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ پا رہا کیونکہ سی پیک کی کامیابی سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائیگی اور ہم معاشی غلامی سے نجات حاصل کرلینگے،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ ہر صورت میں مکمل ہوگا ،سی پیک تکمیل کے قریب پہنچے گا تو کئی دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ دشمن غلط فہمی میں نہ رہے ،پاکستان دفاع کی مکمل صلاحت رکھتا ہے اور ہم ارض پاک کے ہر انچ کا بھرپور دفاع کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب نے بھاری دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے،کرنل کے عہدے کا بھارتی جاسوس پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علیحدگی پسندوں نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندرونی خلفشار کو ہوا دینے کی بھی بھارت کوششیں ناکام ہو رہی ہیں جس سے ان کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر پاکستان پہل نہیں کرتا البتہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سرحدوں ، پانیوں اور فضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی جہت ملی ٗ بھارتی فو ج نے بربریت کا بازار گرم کرتے ہوئے سینکڑوں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور پیلٹ گن استعمال کرکے بڑی تعداد میں لوگوں کی بینائیوں سے بھی محروم کردیا

۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتخابات قریب ہیں اس لئے شدت پسندانہ جذبات کو ابھارا جا رہا ہے، نریندر مودی گجرات سے قتل عام کا جو ورثہ لائے اسے مسلط کر رہے ہیں ٗ بھارت میں ڈی مونٹائزیشن پالیسی ناکام ہو گئی اور مودی نے تو والدہ کو بھی نوٹ تبدیل کروانے کے لیے قطار میں کھڑا کر دیاہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر خارجہ کا نہ ہونا میری دانست میں کوئی مسئلہ نہیں،ہمیں وزیر خارجہ کے حوالے سے اپوزیشن کی بات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی غیر منتخب مشیر خارجہ عزیز الدین کو اپنے ساتھ رکھا۔ ہمارے مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…