پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ کی بھارت نوازیاں،کھل کرسامنے آگئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن (آئی این پی)صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں پہلی بار دو خواتین کو بھی شامل کرلیا،ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی نژاد خاتون نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کردیا جسے بین الاقوامی سفارتکاری میں انتہائی اہم عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ نکی ہیلے ریاست جنوبی کیرولائنا کی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کے والدین کا تعلق بھارت سے تھا۔نکی ہیلے کو ریاست جنوبی کیرولائنا کی پہلی خاتون اور اقلیت سے تعلق رکھنے والی گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔نکی ہیلے کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹسی ڈیووس کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں سیکریٹری تعلیم نامزد کیا گیا ہے۔

واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارتی نژاد امریکی سفیر کی موجودگی پاکستان کے لیے باعث تشویش ہوسکتا ہے۔نکی ہیلے کی نامزدگی کو اس لیے بھی حیران کن قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ ڈونلڈ ترمپ اور ان کے درمیان ماضی میں کئی معاملات پر اختلافات رہے ہیں۔امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نکی ہیلے ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف تھیں اور انہوں نے مارکو روبیو اور سینیٹر ٹیڈ کروز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ریاست جنوبی کیرولائنا میں تارکین وطن کو داخلے کی اجازت دینے پر نکی ہیلے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ جنوبی کیرولائنا کے لوگ نکی ہیلے کی وجہ سے شرمندہ ہیں۔ہیلے نے بھی ٹرمپ پر خوب تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ٹرمپ میں وہ ساری چیزیں موجود ہیں جو ایک گورنر امریکی صدر میں نہیں دیکھنا چاہتا۔تاہم اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نامزد ہونے کے بعد نکی ہیلے نے کہا کہ امریکا کو متعدد اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش انہوں نے اس لیے منظور کی کیوں کہ ان میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ری پبلکن سینیٹر سین ڈفی نے نکی ہیلے کی نامزدگی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلی ظرفی قرار دیا اور کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے بعد مخالفین سے بدلہ لینے کے بجائے میرٹ پر فیصلے کررہے ہیں۔

سینیٹر سے منظوری ہونے تک نکی ہیلے گورنر کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔واضح رہے کہ 8 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں حیران کن کامیابی حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایک کرکے اپنی کابینہ کے لیے ناموں کا اعلان کررہے ہیں۔نکی ہیلے وزیر خارجہ کے لیے بھی مضبوط امیدوار تھیں تاہم اب ان کے اقوام متحدہ کی سفیر نامزد ہونے کے بعد اس دوڑ میں میساچیوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی اور نیویارک کے سابق گورنر روڈی گیولیانی سمیت دیگر اہم شخصیات باقی رہ گئے ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا تھا۔مائیکل فلن اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے انتہائی مخالفانہ رائے رکھتے ہیں جبکہ ایک بار اپنی تقریر میں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ کیا اوباما مسلمان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…