جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

لائن آف کنڑول پر فوج کی فائرنگ ،انڈیاکااپناکتنانقصان ہوا؟بھارتی میڈیانے حقیقت بتادی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نئی دہلی/سرینگر (آئی این پی )بھارت نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں اپنے 18فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے 2فوجیوں کے سر کاٹ لیے گئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیاگیا ۔

جمعرات کو بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘کی رپورٹ کے مطابق دفاعی حکام نے الزام لگایا ہے کہ لائن آف کنٹرول ،انٹرنیشنل بارڈر پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 28ستمبرکے بعد سے ابتک پاکستان کی جانب سے 300سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلا ف ورزی کی گئی اس دوران بی ایس ایف کے 18اہلکار مارے گئے جبکہ 2فوجیوں کے سرقلم کردیئے گئے اور ایک کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بدھ کو وادی نیلم میں بھارتی فوج نے مسافر بس اور ایمبولینس پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11افراد شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوگئے تھے ۔بھارت خود سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اسکا الزام پاکستان پر عائد کردیتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…