جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کاقتل ،پولیس نے تفتیش میں قریبی ساتھی کوہی پکڑلیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ہر بنس پورہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ جاں بحق جبکہ ان کا سیکرٹری زخمی ہو گیا ، ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمی سیکرٹری کو شک کی بناء پر حراست میں لے لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ اسٹیج پر پرفارمنس دینے کے بعد اپنے سیکرٹری علی رضا کے ہمراہ اپنے گھر ہربنس پورہ جارہی تھیں کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی کو روک لیا جن میں سے دو ملزمان نے لوہے کے راڈ سے گاڑی کے شیشے توڑے اور ان کے سر پر بھی وار کئے ۔

اسی دوران ملزمان نے فائرنگ بھی کر دی جس سے قسمت بیگ او ران کا سیکرٹری زخمی ہو گیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ قسمت بیگ کو 11گولیاں لگیں اور ڈاکٹرز نے ان کے جسم سے گولیاں نکالنے کے لئے چھ گھنٹے کاطویل آپریشن کیا ۔ ڈاکٹروں کی طرف سے سر توڑ کوشش کے باوجود قسمت بیگ کی جان نہ بچائی جاسکی او روہ دم توڑ گئیں۔

بتایاگیا ہے کہ سیکرٹری کو صرف ٹانگ میں ایک گولی لگی ۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا ۔سیکرٹری علی رضا کے مطابق راستے میں پہلے سے گھات لگائے افراد نے گاڑی روک کر لوہے کے راڈ سے گاڑی کے شیشے توڑے او راداکارہ کے سر پر بھی وار کئے اور بعد ازاں فائرنگ کر دی ۔والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی پر پہلے بھی دو مرتبہ فائرنگ کی جا چکی ہے ۔ ان کی کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں ۔ بتایاگیا ہے کہ پولیس نے شک کی بناء پر زخمی سیکرٹری کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قسمت بیگ کی ساتھی اداکاراؤں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ دوسری طرف سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر ) امین وینس نے اداکارہ پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔اداکارہ قسمت بیگ کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کی ساتھی اداکارائیں سروسز ہسپتال پہنچ گئیں اور دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…