جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی معروف اداکارہ کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ہر بنس پورہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اور ان کا سیکرٹری زخمی ہو گئے ، اداکارہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کر ادیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے

ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ اسٹیج پر پرفارمنس دینے کے بعد اپنے سیکرٹری علی رضا کے ہمراہ اپنے گھر ہربنس پورہ جارہی تھیں کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے اداکارہ اور ان کا سیکرٹری زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قسمت بیگ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔فائرنگ کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا ۔سیکرٹری علی

رضا کے مطابق راستے میں پہلے سے موجود دو افراد نے گاڑی روک کر لوہے کر راڈ سے شیشے توڑے او رپھر فائرنگ کر دی ۔

والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی پر پہلے بھی دو مرتبہ فائرنگ کی جا چکی ہے ۔ ان کی کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق قسمت بیگ پر حملہ ذاتی دشمنی کا شاخصانہ ہو سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اداکارہ کے ساتھ زخمی ہونے والے ان کے سیکرٹری اور ساتھی اداکاراؤں سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر ) امین وینس نے اداکارہ پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…