منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی کاروائی میں کتنے ہندوستانی فوجی مارے جاچکے ؟بھارت کا اعتراف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 17بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے ‘‘ کے مطابق 29ستمبر کے بعد سے ابتک لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 17بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے

کہ پاکستان کی جانب سے چند ہفتوں کے ددران لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر 100سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب مچال سیکٹر میں فوجی قافلہ گشت پر تھا کہ مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا

جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد کے حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک فوجی کی لاش مسخ شدہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…