لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے خواجہ سرائوں کے عمرہ ادائیگی پرپابندی عائدکردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے خواجہ س رائوں کے عمرہ ادائیگی پرپابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔سعودی حکام نے تمام ٹریول ایجنٹوں کویہ ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ عمرہ کےلئے ویزوں کی درخواستیں وصول کرتے وقت خواجہ سرائوں کے پاسپورٹ وصول نہ کریں
اوراگروصول کرلئے ہیں تووہ واپس کردیں ان کوعمرہ کاویزہ نہیں دیاجائے گا۔اس سلسلے میں سعودی قونصلیٹ جنرل نے اس بارے میں تمام متعلقہ ٹریول ایجنٹوں اوران کی تنظیم ٹریول ایجنٹس ایوسی ایشن کوبھی یہی ہدایات دی گئی ہیں
کہ خواجہ سرائوں کے پاسپورٹس وصول نہ کئے جائیں ورنہ اگران کے پاسپورٹس وصول کرلئے ہیں توان پرویزہ نہیں جاری ہوگااس لئے خواجہ سرائوں کوپریشانی سے بچانے کےلئے پاسپورٹس ہی وصول نہ کئے جائیں ۔