ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسلامی ملک کے معروف عالم نے امام مہدی ہونے کا اعلان کر دیا ۔۔ عالم اسلام مشتعل ۔۔ نئی بحث چھڑ گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی امام مہدی کے ظہور کی ہے جن کے ظہور کے بعد روز محشر قریب سے قریب ہوتا جا ئے گا۔ متعدد بار جھوٹے امام مہدی ہونے کے دعوے داروں کےبعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر امام مہدی منتظر ہونے کے ایک دعوے دار نے عالم اسلام میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ مصر سے تعلق رکھنے والے محمد عبداللہ النصر نے اپنے تئیں امام مہدی منتظر ہونے کا

دعویٰ کرتے ہوئے پورے عالم اسلام کو اپنی بیعت کرنے کا کہا ہے ۔ مصر میں شیخ میزو کے نام سے پہچانے جانے والے شیخ میزو نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کیا کہ ” میں اعلان کرتا ہوں کہ میں امام مہدی ہوں، محمد بن عبداللہ جس کے بارے میں پیشنگوئیوں میں بتایا گیا تھا۔ میں انصاف کے ساتھ حکمرانی کرنے کیلئے آیا ہوں اور میں سنی، شیعہ سمیت اس دنیا کے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے متن کے تحت میرے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔“النصر کا کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ

والہ وسلم کے خطبات، کہ مہدی کا نام محمد بن عبداللہ ہو گا، کے مطابق کوئی شبہ نہیں رہتا کیونکہ میرا نام بھی ” محمد بن عبداللہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس کے دعوے کے بعد شہریوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسکے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےاسکے ذہنی توزن کا معائنہ کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔

واضح رہے کہ رسالت مآب ﷺ نے امام مہدی کی جو نشانیاں بتائی ہیں ان کے مطابق امام مہدی حضرت فاطمہؓ کی اولاد سے ہوں گے۔مدینہ طیبہ کے اندر پیدا ہوں گے۔والد کا نام عبداﷲ ہوگا۔ان کا اپنا نام محمد ہوگا اور لقب مہدی۔چالیس سال کی عمر میں ان کو مکہ مکرمہ حرم کعبہ میں شام کے چالیس ابدالوں کی جماعت پہچانے گی۔

وہ کئی لڑائیوں میں مسلمان فوجوں کی قیادت کریں گے۔
شام جامع دمشق میں پہنچیں گے، تو وہاں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوگا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے بعد پہلی نماز حضرت مہدی علیہ الرضوان کے پیچھے ادا کریں گے۔حضرت مہدی علیہ الرضوان کی کل عمر ۴۹ سال ہوگی، چالیس سال بعد خلیفہ بنیں گے ، سات سال خلیفہ رہیں گے، دو سال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نیابت میں رہیں گے، ۴۹ سال کی عمر میں وفات پائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…