ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’بھارت کی ایسی کی تیسی، وعدہ ہے کہ 1947 ء جیسی غلطی نہیں کریں گے‘‘

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(آن لائن ) بھارتی امر تسر شرومنی ببر اکالی دل کے رہنماؤں بوٹا سنگھ سر بجیت سنگھ نے بھارت روانگی سے قبل ایک خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اب سکھ قوم پاکستان کو انتہائی طاقتور اور مضبوط ملک دیکھنا چاہتی ہے ہم مسلمانوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ اب بھارتی پنجاب کے سکھ 1947جیسی غلطی نہیں کریں گے اور ہم یہ بات سے کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں کہ بھارت سرکار مودی غنڈہ گردی کر کے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا نا حق قتل عام کروا رہی ہے انہوں نے کہا کشمیر کبھی بھارت کی شہ رگ نہ تھی اور نہ ہی بندوق کی نوک پر بن سکتی ہے کشمیر کی آزاد ی کشمیریوں کا حق ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر پہلے آزاد ہوگا اور اس کے بعد آزاد خالصتان بھی اللہ کے فضل و کرم سے آزادہو جائے گا۔
دوسری جانب بھارت سے ہندویاتریوں کا80رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ ان ہندویاتریوں کا واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ جہاں انہیں امیگریشن کسٹم نے دیگر سہولیات فراہم کیں۔ ہندو یاتریوں کا یہ وفد 3دسمبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ جبکہ23نومبر سے 25نومبر تک یہ وفد سسنت شادارام کے308ویں تقریبات میں شرکت کے لئے گھوٹکی قیام کرے گا۔ ہندویاتریوں کا وفد کٹاس راج کادورہ بھی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…