منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کی ہائی وے پر جنگی طیارے اتارنے کی مشق میں ناکامی سارا ملبہ ایک ’’کتے‘‘ پر ڈال دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کی نقل کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ نے بھی ایک ایسی کوشش کی اور پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارت نے اپنی شرمندگی کو دور کرنے کیلئے ہائی وے پر جنگی جہاز اتارنے میں ناکامی کا سارا ملبہ ایک ’’کتے‘‘ پر ڈال دیا۔بھارتی شہر آگرہ سے لکھنو جانے والی نو تعمیر شدہ ایکسپریس ہائی وے جس کا کل افتتا ح بھی کیا گیاہے پر بھارتی فضائیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایکسپریس ہائی وے کو رن وے کی صورت میں استعمال کرنے کی مشق کی لیکن ایک بھی طیارہ لینڈ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا ،طیارہ اپنے پچھلے پہیے تو سٹرک پر لگا دیتا لیکن پائلٹ نے ٹائر پھٹنے کے خوف سے طیارہ کو لینڈ کروانے کا خطرہ مول نہیں لیا اور واپس طیارے کو اوپر اٹھا لیالیکن بھارتی فضائیہ نے خفت مٹانے کیلئے ملبہ کتے پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اچانک ایک کتے کے ہائی وے پر دوڑ آنے سے جنگی جہاز اتارنے کا مظاہرہ نہیں ہو سکا۔یوں بھارتی سورماؤں کا موت سے خوف پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پاس موٹر وے ایک بڑے اور انتہائی کار آمد رن وے کے صورت میں موجود ہے جسے کسی بھی وقت پاک فضائیہ ہنگامی لینڈنگ کیلئے استعمال کر سکتی ہے اور متعدد بار پاک فضائیہ کی جانب سے اس پر لینڈنگ اور ٹیک آف بھی کیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…