جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

اس مصروف ترین سڑک پر اچانک اتنا بڑا گڑھا کیسےبن گیا؟ 48گھنٹوں بعد کیا ہوا ؟ دیکھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ ) قوموں کی تاریخ بدلنےکیلئے اوپر سے کبھی کوئی فرشتے نہیں اترتے بلکہ ہمیشہ وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی آسمان کی بلندیوں کو اس وقت چھوتی ہیں جب اس قوم کے معمار، اس کے اپنےافرادملک کو اپنا سمجھتے ہوئے اس کیلئے دل سے وہ کچھ کر جاتے ہیں جو وہ اپنے لئے بھی کرنا چاہتے ہیں ۔
کہنا تو نہیں چاہئیے تاہم بے فکروں کی جنت میرا وطن عزیز پاکستان جہاں کوئی کام ہونے کے بعد اس پر سوچ بچار کی جاتی ہے ، جہاں سڑک ٹوٹ جا ئے تو وہ ٹوٹی سڑک اور وہاں پڑے گڑھے قوم کی میراث کی طرح برسوں موجود رہتے ہیں مگر اس دنیا میں بسنے والے چند اور ممالک مثال میں جاپان کو ہی لے لیجئے ، جہاں کوئی بھی مسئلہ در پیش ہونے کے چند گھنٹوں میں اس کا تدارک کیاجاتا ہے ۔
گزشتہ ہفتے وہاں ایک سڑک میں اچانک ایک بڑے سوئیمنگ پول جتنا ایک گڑھا اچانک نمودار ہوا۔ تصاویر میں آپ اس گڑھے کی گہرائی اور چوڑائی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ ٹریفک کی روانی متاثر ، لوگ شدید پریشانی کا شکار۔ پاکستان ہوتا ضرور وہ گڑھا بھرنےمیں کم از کم 1،2سال تو ضرور لیتا مگر وہ محنت پسندوں کا ملک تھا ۔ اپنے ملک کو خوبصورت بنانے والوں کاملک تھا ۔ 48گھنٹوں بعد اسی سڑک سے گزرنے والوں نے دیکھا کہ سڑک پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت طریقے سے بن چکی تھی ۔ ذرا سوچئیے کہ یہی اگر پاکستان ہوتا تو کیا ہوتا ؟ ۔ایک اور حیران کن بات یہ بھی تھی کہ اس شہر کے مئیر نے عوام سے ان 48گھنٹوں کی تکلیف کی معزرت بھی کی ۔

sinkhole-in-japan-fixed-in-48-hours-2

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…