جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

معروف بھارتی صحافی بھی پاکستانی ISI کے دیوانے تعریفی مضمون نے بھارت میں ہلچل مچا دی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو ہر ملک خفیہ ایجنسیاں رکھتا ہے لیکن دنیا کی تاریخ میں شائد ہی کسی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی ISIجیسا مقام حاصل ہوا ہو۔ پاکستانی عوام تو بجا طورپر اس ادارے پر فخر اور ناز کرتے ہیں لیکن اس کی منفرد ترین خوبی یہ ہے کہ دشمن بھی اس کی صلاحیت کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور ہیں۔ ماضی میں بھی اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں اور ویب سائٹ Defence.tk پر شائع ہونے والا بھارتی مصنف ونود شرما کا مضمون اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ ونود شرما ISI کے سامنے بھارت کی شرمناک پسپائی کے بارے میں کیا لکھتے ہیں ، آپ بھی پڑھیے:
پاکستان کی تعریف کرنا پڑے گی۔ کیا دنیا میں اس کی کوئی اور مثال ملتی ہے کہ ایک چھوٹے سے ملک نے خود سے کئی گنا بڑے ملکوں کا بیک وقت مقابلہ کیا ہو ، جن میں سے ایک سپر پاور اور دوسرا اس فریب میں مبتلا کہ وہ سپر پاور بننے والا ہے۔ پاکستان کی دلیری، جس کا انحصار صرف قابلیت پر ہے، تاریخ ساز ہے۔ اس کے سول اور عسکری رہنما?ں کیلئے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ انہوں نے انٹرسروسز انٹیلی جنس( ISI )کی تخلیق کی ہے۔ فوج کے اس خفیہ بازو کی بنیاد 1980 کی دہائی میں رکھی گئی اور اس نے جنگ کے اصول ہی بدل کر رکھ دیے ہیں۔ صرف اس ایک ادارے نے پاکستان کو یہ آسائش فراہم کر رکھی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے میدانوں میں اپنی مرضی سے جنگ لڑتا ہے ، اپنی افواج کو دشمن کے سامنے لائے بغیر۔
پاکستان ISI کو اپنے دفاع کی پہلی لکیر تصور کرتا ہے۔ امریکا اور بھارت جہاں پاکستان کو حدود سے تجاوز کرتا محسوس کرتے ہیں وہیں پاکستان کے سول و عسکری رہنما سمجھتے ہیں کہ ISI ان محاذوں پر اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے حب الوطنی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ اس کی طاقت میں جہاد کا بھی اضافہ کریں تو ایسے قابل اور جذبے سے بھرپور ذہن ملتے ہیں کہ جو صرف سیاسی نہیں بلکہ مذہبی جذبے کے ساتھ اپنی جانیں قربا ن کرنے کیلئے ہمہ قت تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…