جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی نے بھارتی وزیراعظم کو عظیم ترین لیڈرقراردیا،دعوے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترکی نے بھارتی وزیراعظم کو عظیم ترین لیڈرقراردیا،دعوے کی اصل حقیقت سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آئے دن جھوٹے دعوؤں کی وجہ سے بھارت کی پہچان ہی اب جھوٹ بننا شروع ہوگئی ہے ایسا ہی ایک واقعہ آج کل سوشل میڈیا پر گردش کررہاہے کہ ترکی نے نریندر مودی کو دنیا کا عظیم ترین لیڈرقراردیتے ہوئے

ان کے اعزازمیں ڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا اور یہ ٹکٹ آج کل سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، واضح رہے کہ ترک وزیراعظم کے دورہ پاکستان اور پاکستان سے بڑھتی ہوئی ترکی کی قربتیں بھارتی انتہاپسندوں سے ہضم نہیں ہورہیں تو انہوں نے نیا شوشہ چھوڑ دیا سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ڈاک ٹکٹ میں مودی کی تصویر موجود ہے اور اس کے نیچے لکھاگیا ہے کہ نریندامودی ،بھارت کے وزیراعظم، سوشل میڈیا پر زیرگردش پوسٹ میں بھارتی عوام کو یہ باور کرایاجارہاہے

کہ ترکی نے نریندرمودی کو دنیاکابہترین لیڈر قراردیتے ہوئے ان کے اعزازمیں ڈاکٹ ٹکٹ جاری کیا ہے جو ہر بھارتی شہری کے لئے باعث فخر ہے۔جبکہ حقیقت کچھ اور ہی نکلی ، ترکی میں G 20 ممالک کی کانفرنس کے موقع پر اس کانفرنس میں شریک تمام ممالک کے سربراہان کے اعزازمیں ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے تھے جن میں مودی بھی شامل تھے اور اس ٹکٹ کی قیمت 2.80لیرا رکھی گئی تھی اور یہ ٹکٹ طیب اردوان کی طرف سے جی ٹوئنٹ یسمٹ میں شریک ہونے والے تمام رہنماؤں کو پیش بھی کئے گئے تھے

ان عالمی رہنماؤں میں چینی صدر شی جن پنگ، برطانوی وزیراعظم کیمرون، روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ ٹکٹ کی حقیقت سامنے آنے پر بھارتی پھر بوکھلا اٹھے ہیں اور ایک بار پھر ان کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ گیا ہے ،یہی نہیں بلکہ ترک صدر طیب اردگان نے واضح طورپر مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرکے مزید جلتی پر تیل چھڑک دیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…