اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان بحیثیت سیاستدان مشہور ہوں نہ ہوں بحیثیت کرکٹر ان کی شہرت سے کسی کو انکار نہیں ہے ۔ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سمیت پاکستان کے ازلی دشمن بھارت میں بھی عمران خان کو بے پناہ چاہنے والے موجود ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ ساتھ بھارتی لیجنڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے ۔
انیل کپور نے عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران میرے آئیڈیل ہیں اور یہ اس وقت سے میرے پسندیدہ ہیں جب یہ کرکٹ کھیلتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جب عمران خان سیاست میں آچکے ہیں تو میں آج یہ کہنا چاہوں گاکہ عمران جیسے ہی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھےتو میں پاکستان ضرور آئوں گا ۔انیل کپور کا بیان سنتے ہی ہال میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرےلگنے لگے
واضح رہے کہ اس تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید ، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ شادی کی تقریب سے شرکت کے بعد عمران اپنےبچوں سے ملنے مانچسٹر سے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔ ان کہا کہنا تھا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے ۔
انیل کپور کی مانچسٹر میں شادی کی تقریب میں شرکت ۔۔۔ ایسا کیا ہوا کہ وہاں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگ گئے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































