اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد دنیا حیرت میں رہ گئی ، جہاں امریکہ کے لوگوں میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں وہیں دوسرے ممالک کو بھی ان سے کئی خدشات ہیں۔ حال ہی میں اوبامہ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی کاموں کے حوالے سے خدشات ہیں ، جنہیں وہ دورکریں اور ہمیں یقین دلائیں۔ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جذباتی ہوتے ہوئے چین سے متعلق ایک بیان میں سخت الفاظ استعمال کیے ہیں جس کا جواب چین نے دھماکے دار طریقے سے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ چینی درآمدات کو مہنگا کرنے کیلئے ان پر 45فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے ، جس کے جواب میں چین نے بھی دھماکے دار انداز میں اعلان کیا ہے کہ ’’اگر آپ تجارتی سطح پر جنگ چاہتے ہیں تو پھر ہم بھی اس جنگ کیلئے تیار ہیں۔ چینی حکومت کے ترجمان اخبارنے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف کسی بھی قسم کے قانون میں ترمیم کی تو اس کا سخت جواب دیں گے ۔ جبکہ امریکہ سویا بین اور مکئی کی درآمد بند ہو سکتی ہیں۔ اور امریکہ میں پڑھنے والے چینی طلبا کی تعداد کو محدود کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ چین میں امریکی کاروں اور آئی فون کی فروخت بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔
چینی اخبار نے واضح طور پر لکھا ہے کہ ٹرمپ ایک نہایت شاطر اور چالاک آدمی ہیں اور وہ یہ غلطی کبھی بھی نہیں کریں گے۔ تاہم چین نے امریکہ کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔
اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو پھر ہم بھی اس جنگ کیلئے تیار ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































