پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

خوفناک زلزلے نے ہوش اُڑادیئے،یہ بات مانی جائے تو ہی کھیلیں گے،کھلاڑیوں نے شرط عائد کردی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کرائسٹ چرچ(این این آئی)ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے ی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور کرائسٹ چرچ میں وہ بھی نچلی منزلوں پر رہنے کو ترجیح دیں گے،نیوزی لینڈ میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد انجینئرز نے کرائسٹ چرچ کو محفوظ قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔ میڈیار پورٹ کے مطابق وسطی نیوزی لینڈ 7.8 شدت کے زلزلے کے

سبب کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے اور سڑکوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ابھی تک سینکڑوں آفٹر شاکس آ چکے ہیں ٗزلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کے سبب کرائسٹ چرچ میں سب سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے پیر کو کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ شیڈؤل

کے مطابق ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پیر کو کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہیں ٗپاکستانی ٹیم زلزلے کے وقت نیلسن میں موجود تھی اور وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔ ہم ہوٹل کی ساتویں منزل ہر موجود تھے اور تمام کھلاڑی بھاگتے ہوئے سیڑھیوں سے اترے اور اکثر کھلاڑی گزشتہ رات ٹیم کے کمرے میں

سوئے کیونکہ خوف کی وجہ سے وہ اپنے کمروں میں جانے کیلئے تیار نہیں تھے۔کرائسٹ چرچ میں رہنے والے کیوی باؤلر میٹ ہنری نے بتایا کہ اتوار کی رات آنے والے زلزلے کے ابتدائی جھٹکوں سے وہ اٹھ گئے تھے اور کافی خوفزدہ تھے۔زلزلے سے شمالی کنٹر بری اور اس کے اطرف میں واقع سیاحتی علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور میٹ پنری نے امید ظاہر کی کہ ٹیسٹ میچ کھلاڑیوں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو گا اور اس

ہفتے ٹیسٹ میچ کا انعقاد بہت خوش آئند ہے۔اس موقع پر فاسٹ باؤلر نے تصدیق کی کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے ی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور کرائسٹ چرچ میں وہ بھی نچلی منزلوں پر رہنے کو ترجیح دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…