اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انجلینا کی انتہائی اہم آڈیوریکارڈنگ کا انکشاف، کیا ہے اس ریکارڈنگ میں ؟اداکارہ کا شہرت دائو پر لگ گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس پر مبینہ تشدد کے بعد طلاق کے لیے 20 ستمبر 2016 کو طلاق کے لیے درخواست دی تھی جب کہ انجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچوں کی کفالت صرف ان کے حوالے کی جائے جب کہ بریڈ پٹ بچوں کی کفالت مشترکہ طور پر چاہتے ہیں۔ طلاق اور بچوں کی کفالت کے معاملے میں اب مزید ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس سے انجلینا جولی کی بچوں کی اکیلے کفالت کرنے والی خواہش مکمل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔ رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جسے وہ انجلینا جولی کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں۔بریڈ پٹ، انجلینا جولی کے خلاف اس وقت آڈیو ریکارڈنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب انجلینا عدالت میں بچوں کی اکیلے کفیل ہونے کا مقدمہ لڑیں گی، بریڈ کے پاس موجودانجلینا کی خطرناک آڈیو ریکارڈنگ سے متعلق کسی کو پتہ نہیں ہے مگر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آنے سے انجلینا کی شہرت اور انجلینا سے بچوں کی نفرت بڑھ جائے گی۔بریڈ پٹ کے پاس موجود انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ کوڈائنامائیٹ ٹیپس کہا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…